اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی طیاروں نے موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں ابوبکر بغدادی کا اعلی معاون ابو اسامہ بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی جنگی جہازوں نے موصل کے جنوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں ابوبکر بغدادی کا اعلی معاون ابو اسامہ بھی شامل ہے ۔ ادھر داعش نے موصل میں 5 سنی پیشنمازوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ عوام کو داعش کے خلاف اکسا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169